مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرقصورمیں درندہ صفت شخص نے8 سالہ بچی زینب کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کرکے لاش کو کچرے میں پھینک دیا۔ اطلاعات کے مطابق قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرے میں پھینک دیا، اطلاعات کے مطابق 5 روز قبل زینب قرآن پڑھنے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر کے قریب بچی کو راستے میں اغوا کرلیا گیا، بچی کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تاہم گزشتہ رات کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے زینب کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچی کو ایک سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا ۔ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے اور دکانیں بھی بند کردی گئیں، کمسن بچی زینب کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اور انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان کردیا اور بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے درندہ صفت شخص کی گرفتاری اور اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے شہرقصورمیں درندہ صفت شخص نے8 سالہ بچی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کرکے لاش کو کچرے میں پھینک دیا۔
News ID 1877952
آپ کا تبصرہ